ملتان،27 فروری(اے پی پی ):صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے کہا ہے کہ 2023 کاجنرل الیکشن بھی پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی، ورکرزبلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں، انشاءاللہ ماہ رمضان المبارک کے بعدبلدیاتی الیکشن ہونگے، حکومت مصنوعی مہنگائی کوقابوکرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔
اتوار کو یہاں بدھلہ سنت روڑ براستہ 17کسی مائینر وہاڑی روڑتین کلومیٹرپختہ سٹرک کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوریشن کی تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام نظرآرہی ہے، یہ لوگ اپنا چوری کاپیسہ بچانے کیلئے ایک ہوئے یہ وہی لوگ ہیں جن کی وجہ سے عوام آج اس حالات میں زندگی گزانے پرمجبورہیں ۔انہوں نے کہا کہ چھانگامانگاکی سیاست اب نہیں چل سکتی جبکہ اپوزیشن اراکین اسمبلی کے ووٹ کی خریدوفروخت کرناچاہتی ہے مگرکوئی ممبرزانہیں ووٹ نہیں دے گا۔
ڈاکٹراخترملک نے کہا کہ امید ہے ماہ رمضان سے پہلے اشیاءخردنوش کی قیمتیں کم ہونگی، حکومت عوام کوہرممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ کورونا کے بعد اب روس اوریوکرین کی جنگ کی وجہ سے مسلسل مہنگائی پوری دنیامیں ہورہی ہے، خاص کرپیٹرول کاریٹ مسلسل بڑھ رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک سمیت دنیابھرکے ممالک مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں آنے والابجٹ عوام دوست ہوگا۔جون میں عوام کوخوشخبری دینگے، پارٹی ورکرزگھرگھرجاکرپاکستان تحریک انصاف کاپیغام پہنچائیں ۔ہم ملتان سے بلدیاتی الیکشن جیتیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ بدھلہ سنت روڑ براستہ 17کسی مائینر وہاڑی روڑتین کلومیٹرپختہ سٹرک کی تعمیرپرساڈھے چار کروڑروپیہ خرچ ہوگا۔
سورس : وی این ایس ، ملتان