مظفر گڑہ،28 فروری(اے پی پی ): آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی کی ہدایت پر ضلع کونسل مظفر گڑھ میں تفتیشی نظام میں بہتری اور پولیس افسران کی ذہنی صلاحیت جانچنے کے لئے تحریری امتحان کا انعقاد ہوا۔جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ طارق ولایت نے کی۔
تحریری امتحان ضلع کونسل ہال میں لیا گیا۔ امتحان کی اوور آل نگرانی ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت، ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ اور ویجیلینس ٹیمز نے کی۔امتحان کو شفاف بنانے کے لیے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ بھی کی گئی۔ تھانوں کے تفتیشی افسران کو تین گیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ امتحان لینے کا مقصد تفتیشی افسران کی ذہنی صلاحیت پرکھنا اور انکی قابلیت بہتر بنانا یے۔
تحریری امتحان میں ضلع کے تمام اے ایس آئی،ایس آئی اور انسپکٹر صاحبان نے شرکت کی۔











