پاکپتن، 28 فروری(اے پی پی):ملک کو سرسبزوشاداب بنانے کے لئیے پاکپتن میں بھی شجرکاری مہم جاری ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں فرخ ممتاز مانیکا،ممبر صوبائی اسمبلی ساجدہ نوید نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
رواں سال محکمہ جنگلات کو ضلع بھر میں دس لاکھ کے قریب پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج کی شجرکاری کل کی سرمایہ کاری ہے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہئیے۔











