مظفرگڑھ؛ ڈی پی او طارق ولایت کیجانب سےکھلی کچہری کا انعقاد،سائلین کے مسائل سنے

40

مظفرگڑھ، 28 فروری  (اے پی پی )؛ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد وقاص نذیرکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے دفتر ڈی ایس پی سٹی مظفرگڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سائلین کے تمام پولیس سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ تمام سائلین میرے لئے قابل عزت ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔