ملتان،01 مارچ (اے پی پی ): ریونیو عوامی خدمت کچہری صحیح معنوں میں ریلیف کا ذریعہ بن گئی ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ایک چھت تلے کچہری ہوئی اور سینکڑوں شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے گئے، کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرز سے پٹواری تک تمام افسران دادرسی میں مصروف رہے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ، کچہری میں ہر درخواست پر تمام افسران موقع پر رپورٹ دینے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچہری کا مقصد گڈ گورننس کو فروغ دینا ہے ، ماہ فروری میں ریونیو کچہری میں1669 شکایات موصول، تمام حل کی گئیں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا 30 سے زائد ریونیو عوامی کچہریوں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جاچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورٹ کیسز، سول کیسز بارے شہریوں کی رہنمائی کی گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہمی مشن ہے، عوامی خدمت ریونیو کچہری کو عوام میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ عوامی پزیرائی پر کچہری دو روز لگائی جارہی ہے ، ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا مقصد ایک چھت تلے شکایات کا ازالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مرکز مال پر بھی ریونیو سے متعلقہ سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ، وزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔











