چنیوٹ،01 مارچ (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی ریونیو معاملات سے متعلق شکایات کا ایک ہی جگہ پر ازالہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے تحصیل لالیاں میں عوامی خدمت کچہری کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد خالد نے تحصیل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ریونیو کچہری میں شرکت کی۔افسران نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر شنوائی کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد خالد کا کہنا تھا کہ آج ہیڈ کوارٹر پر کھلی کچہری میں 60 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں،درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی دادرسی کیلئے ایک چھت تلے پٹواری سے ڈپٹی کمشنر تک موجود ہیں،ہر ماہ کے پہلے دو روز کھلی کچہری میں شہریوں کو درخواستوں پر ریلیف دیا جاتا ہے،درستگی ریکارڈ،اجراء فرد اور رجسٹری سمیت تمام سہولیات ریونیو کچہری میں میسر ہیں ۔











