ملتان، یکم مارچ (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیرمنظور شدہ تعمیرات اور ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور نادرن بائی پاس روڈ پر پی آ ئی اے ایمپلائز کارپوریٹ ہاؤسنگ سکیم میں ایکسٹینشن کرنے پر غیر منظور شدہ رقبہ میں موجود روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم توڑ دیا گیا۔
ٹیم نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غوث الاعظم روڈ سیوڑا چوک محد حفیظ کی غیر منظور شدہ دکان، الفلاح کالونی چوک پر عبدالرحمن کی ورکشاپ اور اعون چوک کے نزدیک شیخ خالد غیرمنظور شدہ چار دیواری گرادی۔ ایل ایم کیو روڈ نزڈ ڈیرہ اڈا چوک طارق جنید اور محمد ناصر کے غیر قانونی سروس اسٹیشن کا ایک عدد کمرہ گرا دیا۔
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاڑی روڈ مدینہ ٹاؤن نزد لکڑ ی منڈی گلی میں قبضہ کی کوشش نا کام بنا دی ۔انفورسمنٹ ٹیم نے گلی بند کر کے بنائی گئی چار دیواری گرا کر گلی کا قبضہ واگزار کرا لیا۔
آ پریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آ فاق بھٹی ،سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید ،پولیس نفری اور ڈیمالیشنگ اسکورڈ ان کے ہمراہ تھا۔











