شہری دفاع کا عالمی؛ پاکپتن میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

60

پاکپتن، یکم  مارچ (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی شہری دفاع کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے   سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر محمد اشرف اور راو خالد محمود موجی سمیت عوامی،سماجی حلقوں،طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔

سیمینار اور واک کا مقصد شہریوں میں محکمہ شہری دفاع کے متعلق آگاہی دینا اور اس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر سول ڈیفنس کی طرف سے موک ایکسرسائز کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے سمیت دیگر ہنگامی حالات پر قابو پانے کے طریقے بتائے گئے۔