ملتان،02 مارچ(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا علی الصبح یونین کونسل 51,56 کا دورہ،ڈاکٹر ارشاد احمد نے صفائی ستھرائی ، سیورج کا جائزہ لیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کے 18 پبلک ویلفئیر اقدامات کی انسپکشن کی جارہی ہے،گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل، نالیاں، سیورج لائنوں کی صفائی کروائی جارہی ہےاور کہا پارکوں، گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کیساتھ، کھیل کے میدان آباد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لٹکتی بے ہنگم تاروں کو سمیٹا اور خطرناک ٹرنسفارمر کھمبوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔
کمشنر نے واسا سے سیورج سکیموں بارے بریفنگ لی اور واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کارپوریشن، پی ایچ اے حکام ہمراہ تھے۔











