نرسنگ سٹاف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

56

پاکپتن،02 مارچ(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں نرسنگ سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاکپتن پولیس کے چاک و چوبنددستے نے پاکپتن نرسنگ سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔گارڈ آف آنر کے موقع پر ڈی سی پاکپتن احمر سہیل کیفی اور ایکٹنگ ڈی ایس پی لیگل کمال ناصر اور دیگر میڈیکل سٹاف بھی موجود تھے۔

نرسنگ سٹاف کو گارڈ آف آنر کا مقصد نرسنگ سٹاف کی خدمات کو سراہنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔