بہاولنگر؛ بلوچ کلچر ڈے کے حوالے  سے رنگارنگ تقریب منعقد، اونٹ رقص اور  ڈھول کی تھاپ پر بلوچی رقص پیش کیا گیا

33

بہاولنگر، 2 مارچ  ( اے پی پی):ملک بھر کی طرح بلوچ کلچر ڈے بھر پور جوش و خروش سے منایا گیا، اس سلسلے میں ایک رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ  محمد وسیم اور ڈی پی او ظفر بزدار  کے علاؤہ کثیر تعداد میں شہریوں نے  شرکت کی۔

 بلوچ قوم کی جانب سے روایتی انداز میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا استقبال کیا گیا۔تقریب میں اونٹ رقص اور  ڈھول کی تھاپ پر بلوچی رقص بھی پیش کیا گیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی پی او ظفر بزدار نے کہا کہ ہمیں اپنے کلچر اور روایات کو بھرپور طریقے سے منانا چاہیے۔،بلوچ قوم کی ایک شاندار تاریخ ہے۔انہوں  نے کہا کہ بلوچ قوم اسلام پسند بہادر اور محب وطن قوم ہے،زندہ قومیں اپنی روایات کو ہمیشہ قائم رکھتی ہیں۔