ہرنائی، 02 مارچ (اے پی پی ):بملک بھر کی طرح ہرنائی میں بھی بلوچ کلچرڈے شایان شان طریقے سے منایا گیا، بلوچ کلچرڈے کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جو ہرنائی میں بازار سے گزری، ریلی میں نوجوان نے بلوچی دستار،سواس،بلوچی واسکٹ پہن کر بلوچی کلچر وثقافت کو اجاگر کیا۔
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچ ثقافتی دن منانے کا مقصد بلوچی روایات اور ثقافت کو اجاگر کرناہے اور ان روایاتوں کو نئی نسل اور نئے دور کے لوگوں میں ابھارناہے، ثقافت صرف زندہ قوموں میں زندہ رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک گلدستہ کی مانند ہے جس میں مختلف اقوام کے خوبصورت رنگ موجود ہیں جو امن محبت یکجہتی اور بھائی چارگی کو فروغ دیتے ہیں۔
اس موقع پر نوجوانوں نے بلوچی روایتی چھاپ بھی پیش کی، تقریب میں لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔











