پاکستانی آم کے معیار کا کوئی ثانی نہیں ہے ، پیداواری اور ترسیلی نظام پر مزید کام کرنے ضرورت ہے ؛ وفاقی وزیر سید فخر امام  

17

 

اسلام آباد، 02 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ سید فخر امام  نے بدھ کو یہاں ا یک  تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ  زرعی تعلیم کے  معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ ممالک نے پائیدار زرعی تحقیق کے بدولت زراعت کے شعبہ میں فروغ پایا۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستانی آم کے معیار کا کوئی ثانی نہیں ہے ، پیداواری اور ترسیلی نظام پر مزید کام کرنے ضرورت ہے ۔