آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کوسینٹرل پولیس آفس آمد  پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی

25

کوئٹہ 02مارچ(اے پی پی): آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کو سینٹرل پولیس آفس آمد پر پولیس آفیسران نے ان کا استقبال کیا.

قبل ازیں انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی.

اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میرے لئے نیا صوبہ نہیں  یہاں کے لوگ باوقار اور روایتی ہیں۔

انہوں نے کہ امن وامان کی بہتری کے لیے موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا. پولیس اور عام شہری کے مابین مربوط رشتے کو مضبوط بنائیں گے تھانہ کلچر میں بہتری لاتے ہو ئے ایف آئی آر کا اندراج کے ساتھ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر موجود میکیزم پر عملدرآمدکیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ شہدائکے خاندانوں کی کفالت اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں  فورس کو جدید تربیت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے آفیسر ان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائیں اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ میں جزا و سزا کا نظام موجود ہے جس کے تحت اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی و انعام جبکہ سست روی کے شکار اہلکاروں کو خود احتسابی کے نظام کے تحت سزا دیا جائے گا۔