اگر بھارت سیکولر ہے تو پھر سکھ برادری پوری دنیا میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم کیوں کروا رہی ہے ؟؛ فرخ حبیب

20

اسلام آباد، 03 اپریل(اے پی پی )؛ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے  جمعرات کو  یہاں میڈیا سے  گفتگو   میں  کہاہے کہ بی جے پی نے ہندوتوا کے ایجنڈا کا دائرہ کار پورے بھارت میں پھیلا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ لوگ جیل والی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت سیکولر ہے تو پھر سکھ برادری پوری دنیا میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم کیوں کروا رہی ہے ؟۔