خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سرکاری ملازمین  کیلئے 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کردیا

31

پشاور،03 مارچ (اے پی پی ): صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاق کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کردیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے،الاؤنس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں  صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نےکہا  کہ محکمہ فنانس اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلیٰ کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے، تمام یونینز کا شکریہ کہ انہوں نے بات چیت کا راستہ اپنایا۔انہوں  نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں 37 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا، سرکاری ملازمین اور ان کی نمائندہ یونینز کا پنشن اصلاحات کی حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔