آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ 25 ارب تک پہنچ سکتی ہے؛ صوبائی وزیر محمد عاطف خان

25

پشاور، 3مارچ (اے پی پی): صوبائی وزیر خوراک، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت دور جدید کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو مزید آگے لیجانے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،  آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ 25 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

 ان خیالات کااظہار انہوں نے عبد الولی خان یونیورسٹی شنکر کیمپس میں منعقدہ ایک روزہ یوتھ ٹیک فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔   صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہا کہ ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت سب سے اہم ہے۔آئی ٹی ایکسپورٹ تین سالوں میں ڈھائی بلین تک پہنچ گئی اور آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ 25 ارب تک پہنچ سکتی ہے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانس مارکیٹ بن گیا ہے، شنکر کیمپس کو سپیشل ٹیکنالوجی زون بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  وقت کے ساتھ ساتھ سپیشلائزن کی اہمیت بڑھ گئی ہے ،سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام سے فیس بک، امیزون اور گوگل جیسی کمپنیوں کو پاکستان لائیں  گے ، آئی ٹی ٹرینڈ ریسورس پیدا کرنے کے لیے 8 ارب خرچ کر رہے ہیں، ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

  صوبائی وزیر محمد عاطف خان  نے کہا کہ سرکاری دفاتر کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، عوام کی خدمت کے لیے ای گورننس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ای گورننس پالیسی سے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے مائن و منرلز اور ٹوزم نا صرف صوبہ بلکہ ملک کو اٹھائے گا یوتھ ہمارے ملک کا اثاثہ ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں مردان کے نوجوانوں کو آئی ٹی فیلڈ میں  مواقعوں سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ ٹیک فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات کو فروغ دینا ہے،صوبائی حکومت اس طرح کے فیسٹیولز کا سلسلہ جاری رکھے گا  اورصوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔

صوبائی وزیر محمد عاطف  خان نے کہا کہ  اننوویٹرز آگے آئیں اور سائنس و ٹیکنالوجی میں ائیڈیاز سے صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، صوبائی حکومت انکو پورا سپورٹ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے نوعیت کا بہترین سائنس ٹیکنالوجی میوزیم مردان میں بنا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے بھی عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جس کے تحت صوبے کے 1 لاکھ نوجوان اور گریجویٹس کو جدید ڈیجیٹل کورسز کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ   پروگرام پر مجموعی طور 5 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ کورسزز 3 سے 6 ماہ پر مشتمل ہوں گے۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں اور گریجویٹس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے مواقع دینے ہیں۔

تقریب میں ایم پی اے امیر فرزند خان،ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے ملک شوکت، سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی مطیع اللہ خان، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی آئی ٹی بورڈ علی محمود خان، کمشنر مردان ڈویژن سید عبد الجبار شاہ، ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مردان نیک محمد کے علاوہ یونیورسٹیز، کالجز اور سکولوں کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔