ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کاعلم ہے لیکن یہ بہت جلدکم ہوجائیگی؛ وفاقی وزیر  خسرو بختیار

47

وہاڑی ، 03 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسروِ بختیار نے  کہا ہے کہ ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت کوبڑے امتحانات سے گذرناپڑاہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کاعلم ہے لیکن یہ بہت جلدکم ہوجائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں   جمعرات کو یہاں ایم این اے طاہراقبال چوہدری کی رہائشگاہ پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خسرو بختیار  نے کہاہے کہ حکومت نے صحت کے میدان میں بھرپوراقدامات کرتے ہوئے صرف صوبہ پنجاب میں چارسوارب روپے دیئے ہیں اور صحت کارڈلوگوں میں تقسیم کیے ہیں اس کے علاوہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے تمام صوبوں کواضافی پیسہ بھی دیاگیاہے۔

ان کاکہناتھاکہ ملک کی بنیادیں ٹھیک ہوگئی ہے، اب مضبوط عمارت بنتی جارہی ہے، ہمارے اختیارمیں جوکچھ ہے اس کے ثمرات بہت جلدآناشروع ہوجائیں گے،آئندہ الیکشن تک عوام کواوربھی ریلیف ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی دنیامیں پٹرول مہنگاہونے کے باوجودوزیراعظم عمران خان نے سستاکردیاہے، بجلی کے منصوبے جیسے جیسے ورک کررہے ہیں، بجلی بھی مزیدسستی کی جائیگی۔

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسروِ بختیار نے  کہاکہ جنوبی پنجاب میں جوعلاقے پسماندہ رہ گئے ہیں اب ان کوترقی یافتہ بنائیں گے۔وہاڑی کی تعمیروترقی میں ایم این اے طاہراقبال چوہدری کازبردست کردار ادا کر رہے ہیں ہے۔

ایم این اے طاہراقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے عوام کوجوریلیف دیاہے اس سے مخالفین میں صف ماتم بچھ گئی ہے، اپوزیشن جماعتیں کسی حال میں بھی خوش نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  قائداعظم کے خواب کوعملی جامہ وزیراعظم عمران خان پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،ضلع وہاڑی اپوزیشن کے شورکاجواب چھ مارچ کووزیراعظم کے میلسی میں ہونے والے جلسہ کی صورت میں دے گا،اپوزیشن پارٹیاں سب مل کربھی پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکتیں۔