دہشت گردی کا یہ حملہ پشاور کی عوام کو ڈرا نہیں سکتا؛بیرسٹر محمد علی سیف

11

  پشاور، 4مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے  کہ پشاوردھماکے کے  زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کر رہے ہیں، وزیر صحت نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام میڈیکل، پیرا میڈیکل اور دیگر متعلقہ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، ساتھ ہی تمام تر متعلقہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں سے آہنی ہاتھ نمٹیں گے، بزدل شرپسند عناصر ہی ایسا فعل سرانجام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ حملہ پشاور کی عوام کو ڈرا نہیں سکتا البتہ اس نے ہم کو زخمی ضرور کیا ہے۔

  بیرسٹر سیف نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا جس میں اب تک 30 افراد کے جان بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 80 افراد کی زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

سورس:وی این ایس،  پشاور