اسلام آباد، 04 مارچ (اے پی پی ): پاکستان میں ہنر مندی کے شعبے میں ترقی کیلئے زلمی فاؤنڈیشن، چائنہ تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ اور این ایل سی اسلام آباد کے درمیان اسلام آباد میں ایم او یو پر دستخط کردئیےگئے ہیں ۔ زلمی فاؤنڈیشن کے میاں عباس لائق، چائنہ تانگ مسٹر میکس ما اور این ایل سی پاکستان کے ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ تصدق راشد نے ایم اویو پر دستخط کیے۔
ایم او یو کا مقصد پاکستان میں ہنر مندی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی نوجوان چینی زبان اور ثقافت کے کورسز کے ساتھ جدید ترین پیشہ ورانہ مہارت بھی حاصل کریں گے۔ ان تربیتی پروگراموں کے فارغ التحصیل افراد اعلیٰ ہنر مند اور روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں گے ۔
زلمی فاونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن اپنے شراکت داروں کے تعاون سے آنے والی نسلوں کو ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور نوجوانوں کو ہنر کے ساتھ روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











