ملتان ؛ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی انتظامیہ کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں شدت لانے  کی ہدایت

57

ملتان،05مارچ(اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے انتظامیہ  کو  مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں شدت لانے  اور  ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے فوڈ اتھارٹی کیساتھ ملکر کریک ڈاون  کرنے  کی  ہدایت کی ہے ۔ڈویژن میں آٹا، چینی کی کوئی کمی نہیں ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت  ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ احساس دستر خوان سے ابتک 18 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں،احساس دستر خوان کے مقام پر شیڈ لگائے جائیں گے۔

 ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے بتایا کہ ایک ہفتے میں18 پرائس ملز کو شوکاز نوٹس، 3 کا کوٹہ معطل کیا گیا۔3 لاکھ 54 ہزار3 سو 13 روپے جرمانہ کیا گیا۔گزشتہ ماہ 119 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 35910 چھاپے مارے۔62 مقدمات درج،166 افراد گرفتار،72 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت 11417 کریانہ سٹورز کو رجسٹر کیا گیا۔

بعدازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کی جانچ کیلئے مارکیٹوں کا دورہ کیا۔انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی، پرائس لسٹ ڈسپلے چیک کیا۔کمشنر نے آٹا کوٹہ سٹاک، چینی دال، سبزی ،پھل کے ریٹس چیک کئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری بھی ہمراہ تھے۔

سورس:وی این ایس، ملتان