نوشکی بس اڈے کے قریب پٹرول پمپپ میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا تیل ضائع

30

نوشکی ،06 مارچ (اے پی پی):نوشکی بس اڈے کے قریب پٹرول پمپپ میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا تیل ضائع  ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے دوپہر بس اڈے کے قریب واقع شہزاد پٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،  پٹرول پمپ اور قریب تیل کے دکان میں رکھا تیل جل کر ضائع ہوگیا۔  اس موقع ایف سی اور پولیس لیویز فورس فوری طور پر آگ لگنے کی جگہ پرپہنچ گئی  اور لوگوں  کوآگ سے دور رکھا گیا ، اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور  آگ کو  بجھا  دیا۔

سورس: وی  این ایس