سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ملاقات

11

اسلام  آباد، 8 مارچ ( اےپی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں  نےملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا چوہدری فواد حسین، مراد سعید، وزیر مملکت فرخ حبیب، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور یر تفصیلی غور کیا  گیا۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں مل کر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہیں۔