چنیوٹ،08 مارچ (اے پی پی ): خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر عاصم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عاصم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے،خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنائے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماں، بہن، بیٹی، ہر روپ میں عورت کا کردار معاشرے میں قابل احترام ہے۔سی او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اسلام میں عورتوں کو مردوں کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے سی او ایجوکیشن کے ہمراہ سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔











