ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا یونین کونسل 45,62 کا دورہ،واسا سکیموں بارے بریفنگ لی

25

ملتان، 09 مارچ (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح یونین کونسل 45,62 کا دورہ کیا۔انہوں نے بلال چوک، پرانا شجاع آباد روڈ اور اطراف کا دورہ کیا اور حسن پروانہ پارک، زیب النساء پارک، ٹیپو سلطان پارک کا بھی دورہ کیا۔

 کمشنر نے ویسٹ میجمنٹ کمپنی کو بھرپور استعداد کار سے کام کرنے کی ہدایات جاری۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا سکیموں بارے بریفنگ لی۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھ کر واسا اپنی سکیمیں جلد مکمل کرے،چونگی 22 تا بلال چوک سڑک کی مرمت و بحالی کیلئے 205 ملین کی سکیم منظور کی گئی ہے۔

 واسا، پی ایچ اے، کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔