ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کئے گئے شہروں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

14

لاہور۔10مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں صوبائی وزراءسردار آصف نکئی اور سید صمصام بخاری سےملاقات میں  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور متعلقہ وزارتوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کا سارا ترقیاتی بجٹ مخصوص شہروں تک محدود رکھا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کئے گئے  شہروں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔