ملتان، 10 مارچ (اے پی پی ): چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب عبداللہ خان سنبل کی ملتان آمد، چیئرمین پی این ڈی نے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے ہمراہ نشتر ٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے تعمیراتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ حکومت پنجاب نے نشتر ٹو کے تمام فنڈز بروقت فراہم کررہی ہے ، نشتر ٹو ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کو مثالی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سےصحت اور انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے تمام فنڈز کو مقررہ ڈیڈ لائن میں استعمال کیا جارہا ہے، نشتر ٹو منصوبے پر دن رات کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نشتر ٹو کہ تعمیر سے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ رواں مالی سال نشتر ٹو پر 6 سو ملین سے زائد بجٹ خرچ کیا گیا ہے ، نشتر ٹو کے منصوبے میں ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں بھی شامل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں ملتانی ثقافت اور طرز تعمیر کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔











