چنیوٹ، ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد عامرخان نیازی نے تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

43

چنیوٹ، 10 مارچ (اے پی پی) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر) محمد عامرخان نیازی نے تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی بھوانہ،ایس ایچ اوز سرکل بھوانہ،تفتیشی افسران،صحافیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران پیش ہونے والے لوگوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کیں۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران پیش ہونے والے لوگوں کو انصااف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ لوگوں کی دادرسی یقینی بناکردرخواستوں کی فالواپ رپورٹ پیش کی جائے۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔انصاف کی فراہمی،پولیسنگ میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 ضلع چنیوٹ میں امن و امان کا قیام،بروقت انصاف کی فراہمی،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہوگی۔موٹرسائیکل چوری،مویشی چوری،سٹریٹ کرائم و دیگر کرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی سے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انشاء اللہ چنیوٹ کے عوام امن وا مان کے حوالے سے بہتری دیکھیں گے۔پولیس افسران کو جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پولیس کلچرمیں تبدیلی،تھانہ جات میں پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور انکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر سننے کیلئے ہر سرکل میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔