بہاولنگر، 10 مارچ ( اے پی پی ): بہاولنگر ضلع میں حکومت کے ویژن کے مطابق مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرات کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالجبار گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی، اسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ عتیق الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد اقبال اور چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر یٰسین نے تعمیر کے لئے مختص جگہ آئی ڈیپ کے نمائندوں کے حوالہ کر دی ،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا تعمیراتی کاموں کا تخمینہ لاگت 5889 ملین روپے ہے جوکہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے کہا کہ تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے اور اس میں 200 بیڈز کی جگہ ہوگی، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں خواتین کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر یٰسین نے کہا کہ یہ ہسپتال بہاولنگر کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، تعمیراتی کاموں کے لیے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔