ضم شدہ اضلاع کے  لوگوں  کا طرز زندگی بہتر بنانے کا منصوبہ،جاپان کی خیبرپختونخوا حکومت کو 53 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی فراہمی

14

اسلام آباد،11مارچ  (اے پی پی):اقوام متحدہ  کے نمائندہ  برائےخوراک و زراعت آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ 53 لاکھ ڈالر کی رقم خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع میں زرعی معیشت کی بحالی اور ترقی پر خرچ کی جائیگی۔کورونا کے بعد دنیا نے وباء سمیت معاشی انحطاط کا بھی مقابلہ کیا۔ حکومت جاپان اور جائیکا کے شکر گزار ہیں کہ ضم شدہ اضلاع کو مالی اعانت فراہم کی گئی۔

جمعہ کے روز اسلام آباد  میں منعقدہ ایک تقریب میں سیکرٹری کے پی گورنمنٹ ڈاکٹر اسرار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جائیکا اور اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کی آرگنائزیشن کے شکر گزار ہیں۔جائیکا کے ذریعے حکومت جاپان سے مالی اعانت حاصل کرتے ہیں۔ایسے منصوبوں سے پسماندہ علاقوں کے عوام کا طرز معاشرت بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضم شدہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوریو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ضم شدہ اضلاع میں پائیدار زرعی ترقی کیلئے شروع کیا گیا۔لائیو اسٹاک اور فارمنگ کے طریقہ کار کو اس منصوبے کو بہتر بنایا گیا۔لائیو اسٹاک فارمنگ اور زرعی ترقی سے ضم شدہ اضلاع کے عوام کے طرز معاشرت میں بہتری آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سماجی تحفظ کے شعبے تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔حکومت جاپان پاکستان اور مقامی افراد کے ساتھ تعاون کو مزید بہتر بنائے گی۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد