رینالہ خورد11،مارچ(اےپی پی):ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل گلزارنے تھانہ سٹی رینالہ خورد میں کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں آنیوالے سائلین کی متعدد درخواستوں پر اندراج مقدمات اور کارروائی کے احکامات دیے۔ 29دسمبر کوڈاکووں کے ہاتھوں لٹنے والے دومحنت کشوں شفیق وغیرہ کی درخواست پر بھی ڈی پی او نے اندراج مقدمہ کا حکم دیدیا، ڈھائی ماہ تک ایس ایچ او شیرگڑھ ملک ارشد نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیاتھا۔
سورس:وی این ایس، رینالہ خورد











