ملتان ، 12 مارچ (اے پی پی ):ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو کنٹرول ریٹ پر پھل و سبزیاں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور نے سبزی منڈی، مختلف کریانہ سٹورز کا دورہ کیا اور ٹماٹر،پیاز سمیت سبزیوں کی نیلامی چیک کی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہول سیل پوائنٹس کی بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ رمضان بازاروں میں بھی شہریوں کو سستی اشیاء میسر ہونگی ۔انہوں نے ماہ صیام میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی اور کہا کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے منڈیوں سے سستی سپلائی جاری ہے ، ڈویژن بھر میں سستے ہول سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جبکہ چینی اور آٹے سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے ڈی سی کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ انتظامیہ سرکاری چینی کا ایک ایک دانہ شہریوں تک پہنچارہی ہے اور منڈیوں مارکیٹ تک سستی سپلائی سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری ہول سیل پوائنٹس سے سستی اور معیاری پھل و سبزیاں خرید سکتے ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری، اے سی صدر عامر افتخار ہمراہ تھے۔
سورس:وی این ایس، ملتان











