نارووال،12مارچ( اے پی پی): کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن احسان بھٹہ کی زیرصدارت ترقیاتی سکیموں سمیت دیگر امورکے حوالے سے ڈی سی آفس نارووال میں اجلاس منعقدہوا۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغرنے کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن کوضلع میں کھیلوں،ہائرایجوکیشن،تعلیم،روڈز، بلڈنگز سمیت ضلع میں دیگر جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے تمام افسران کوہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی رفتارکوتیزی سے بڑھانے کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو ہرصورت بہتربنائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرکوہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کریں اور باقاعدگی ڈی سی سی کے اجلاس منعقد کریں تاکہ منظور شدہ سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں بلاوجہ تاخیر کسی بھی صورت قابل معافی نہیں۔
کمشنرگوجرانوالہ نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں مزید اضافہ کریں گے تاکہ لوگوں کو روزگار بھی ملے اور معاشرہ ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل حالت میں رکھا جائے اور انکے فلٹر بھی بر وقت تبدیل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے-
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز(ریو نیوجویریہ مقبول،جنرل محمد حنیف، فنانس اینڈ پلاننگ عمرفاروق وڑائچ,اسسٹنٹ کمشنرز(نارووال وظفروال سلمان احمد لون,ڈاکٹرارشدوٹوکے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
سورس: وی این ایس، نارووال











