تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے اطمینان کی تحریک ثابت ہوگی، انشاللہ؛ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

19

کوئٹہ،12مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا مقدر ہار ہے ،اپوزیشن تحریک عدم کو کامیاب بنانے کیلئے ووٹوں کی خریدوفروخت میں مصروف ہے،میں چٹان کی طرح وزیراعظم  عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، ان میں سے نہیں جو 5 سیٹوں پر وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کروں، تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے اطمینان کی تحریک ثابت ہوگی، انشاللہ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ پر نادرا میگا سینٹر اور کمپیو ٹر  ا ئز    جانشینی سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے نئے دفائر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی،جہانگیر ترین کے جہاز میں لوگ ر ضا مند ی    سے گئے ہیں ،اراکین قومی اسمبلی اپنی شہریت کیلئے تھانے میں گئے،میں وفاقی کی سیاست کرتا ہوں صوبوں کی بات نہیں کرتا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عمر ان خان کے ساتھ کھڑی ہے، میں بھی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، باقی لوگوں کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ان  کا کہنا تھا میں ان لوگوں کی  طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبےکی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر و ں ۔

پارلیمنٹ لاجز میں پیش آ نے والے واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں  خاندانوں کو خطرہ تھا، 70 لوگ گھس آئے تھے، 7 روز قبل پارلیمنٹ، پارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا، حکومت فوج کو بھی طلب کر سکتی ہے لیکن نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی۔انہوں نے   کہا کہ انصار الاسلام والوں میں ہمت ہے تو تحریکِ عدم اعتماد کے دن آ کر دکھائیں، انصار الاسلام، بیت الاسلام سمیت کسی ملیشیا کو اجازت نہیں ہو گی کہ وہ اسلام آباد میں چڑھائی کر ے ۔

وفاقی و ز یرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے مانسہرہ اور مردان میں ان لوگوں کو روکا ہے، ضرورت پڑنے پر ہم فوج کو بھی طلب کر سکتے ہیں ۔ ا نہو ں  نے  کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سائے اور چٹان کی طرح کھڑا ہوں، باقی لوگوں کا ذمہ دارنہیں، عمران خان سڑکوں پر آ گئے تو وہ واقعی خطرناک ہو جائیں گے۔

سورس؛وی این ایس، اسلام آباد