پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر سترہ لاکھ پھولوں کی سجاوٹ مکمل کر لی

28

ملتان،   13 مارچ (اے پی پی ): چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ  پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر سترہ لاکھ پھولوں کی سجاوٹ مکمل کر لی ہے، بہار کے موسم میں پندرہ سو سے زائد بڑے درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی گئی ہے، رواں مالی سال میں آٹھ پارکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے، آئندہ سال مزید پارک بناے جائے گے،پارکوں میں تمام سہولیات مہیا کر ریے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے  ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا کے ہمراہ  عام خاص باغ میں میڈیا ٹاک اور شجرکاری کے موقع پر کیا۔ اعجاز حسین جنجوعہ نے  کہا کہ ملتان شہر کی خوبصورتی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، کلین اینڈ گرین وژن کی تکمیل کے لیے سرکرداں ہیں ، آئندہ سال مزید پارکوں کی تعمیر کریں گے۔ بڑے سائز کے درخت لگانے کا مقصد ان کی نشوونما کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کر دیں گیئں ہیں ، شہر کو خوبصورت بنانے کے پر عزم ہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا کہ میاواکی جنگلات کی تعمیر جلد کر لی جائے گی ، درختوں کی شجر کاری سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی ہو گی اور آلودگی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ  گیندے کے کارپٹ شہر کی پارکوں میں خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں، شجرکاری کے فروغ کے اقدامات جاری رکھے گے۔

اس موقع پر ڈایر یکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی بھی موجود تھے،  تمام مہمانوں نے پودے لگائے  اور ملکی سلامتی کی دعا کی۔

سورس:وی این ایس، ملتان