گزشتہ 74 سال سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا رخ مغرب کی طرف تھا؛ وفاقی وزیرسید فخر امام

13

اسلام آباد،13مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق فخرامام نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، عدم اعتماد آتی رہتی ہے ہم نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ،گزشتہ 74 سال سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا رخ مغرب کی طرف تھا۔

اتوار کو یہاں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں  منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیز ملک کی عظیم خدمت کر رہے ہیں اور سالانہ 30ارب ڈالرز کی ترسیلات فراہم کرتے ہیں جس سے ملکی معیشت مستحکم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ہماری ٹوٹل ایکسپورٹ 25سے 26ارب ڈالر تھی جو رواں سال  ان شاء اللہ 30ارب ڈالر کے قریب ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق فخرامام نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی کنٹری بیوشن ایکسپورٹ سے زیادہ ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم انہیں مواقع فراہم کریں ۔انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد آتی رہتی ہے ہم نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جو سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ان کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد