ملتان،14مارچ (اے پی پی):ریجنل پولیس آفس میں کلچر ڈے منایا گیا،آر پی او جاوید اکبر ریاض نے پگڑی پہن کر امور انجام دیئے۔ جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ پنجاب مضبوط ثقافت کا حامل ہے اور کہا فنون لطیفہ،بولیاں،کھانے،طرز تعمیر،لباس ثقافت کے مختلف رنگ ہیں۔
آر پی او نے کہا کہ کلچر ڈے کا مقصد ثقافت کا فروغ اور نئی نسل کو روشناس کرانا ہے اور کہا کہ پگڑی اور سرائیکی اجرک کے ساتھ امور کی انجام دہی سائلین کے لیے خوشگوار تاثر ہے۔











