پاکپتن،14 مارچ(اے پی پی):پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح پاکپتن میں بھی پنجاب کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔سرکاری و نجی سطح پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے پریس کلب،سیرگاہ پاکپتن میں پنجابی ثقافت کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کے لئیے مختلف قسم کے ثقافتی ماڈلز کی نمائش کی گئ۔پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر شہریوں نے پنجابی لباس زیب تن کیا اور سر پر پنجابی پگڑی باندھی۔
شہریوں نے پنجاب کلچرڈے کے منانے کے اس حکومتی اقدام کو بے حد سراہا۔پنجاب کلچر ڈے کو منانے کا مقصد دم توڑتی ہوئی پنجابی ثقافت کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔











