ملتان ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں  کی  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو  انسپکشن تیز کرنے کی ہدایت

35

ملتان، 14 مارچ (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہے ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں  نے  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو  انسپکشن تیز کرنے  کی  ہدایت کر  دی  ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کے سرکاری ریٹس پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا ۔ڈپٹی کمشنر نے  ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کے خلاف ایکشن کا عندیہ دیا اور  کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے   کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو مقدمات اور حوالات کی سیر کرائی جائے ۔انہوں نے کہا پرائس کنٹرول کے حوالے سے صوبے بھر میں ملتان پانچویں نمبر پر ہے۔