پاکپتن، 14 مارچ (اے پی پی ):پنجابی ذبان کے عظیم صوفی شاعر بابا فرید کی نگری پاکپتن میں بھی پنجاب کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔سرکاری و نجی سطح پر رنگا رنگ تقریبات منعقد کی گئیں۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئیے اور مختلف قسم کے ثقافتی ماڈلز کی نمائش بھی کی گئی ۔ شہریوں خصوصاً بچے اور بچیوں نے پنجابی لباس زیب تن کیا اور سر پر پنجابی پگڑیاں بھی باندھیں۔پنجاب کلچر ڈے پر نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا۔ پنجاب کلچر ڈے کو سرکاری سطح پر منانا حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے۔پنجاب کلچر ڈے منانے کا مقصد دم توڑتی ہوئی پنجابی ثقافت کو زندہ رکھنا ہے۔











