وہاڑی ، 14 مارچ (اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ڈی سی آفس وہاڑی سے وی چوک وہاڑی تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ضلعی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شرکاء نے شلوار قمیض کے ساتھ پگڑیاں پہن رکھیں تھیں لوگ پر جوش تھے اور انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑا ڈالاضلع وہاڑی کے مختلف سکولوں اور کالجوں میں طلباء وطالبات نے ٹیبلوز پیش کیے اور مختلف پروگراموں کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کلچر ڈے پالیسی کو سامنے لے کر آئے ہیں اور اسے سرکاری سطح پر منایا گیا ہے ثقافتی دن منانے کا مقصد پنجاب کی ثقافت کو زندہ رکھنا ہے، ثقافت کا تعلق زمین اور مٹی سے ہوتا ہے جن معاشروں میں ثقافت کا گلا گھونٹ دیا جاتاہے وہاں پر انتہا پسندی، بربریت جنم لیتی ہے ثقافت لوگوں میں برداشت پیدا کرتی ہے۔











