صحت مندانہ زندگی گزارنے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میں اسپورٹس انتہائی اہمیت کا حامل ہیں؛ صدر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن  فضل افغان 

26

ہرنائی،16 مارچ (اے پی  پی(:بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر فضل افغان  نے  کہا ہے کہ صحت مندانہ زندگی گزارنے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میں اسپورٹس انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے 23 مارچ کے سلسلے میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی تیاری کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ شام کے اوقات میں بیڈ منٹن کھیلنے والے کھلاڑیوں کی دن بھر کی تھکاوٹ ختم ہوجاتی ہے اور ذہنی طور پر انسان کا  دماغ تازہ   ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ بیڈمنٹن فائنل سے قبل 18 مارچ کو ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

اس موقع پر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی امان اللہ  بھی موجود تھے ۔