ملتان؛ نشتر ہسپتال میں بچوں میں سسٹک فبروسس مرض کی تشخیص بارے ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا

28

ملتان، 16 مارچ (اے پی  پی ):جنوبی پنجاب کے باسیوں کیلئے خوشخبری،نشتر ہسپتال میں بچوں میں سسٹک فبروسس cystic fibrosis مرض کی تشخیص بارے ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے وارڈ 19 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انہوں  نے کہا کہ  پورے جنوبی پنجاب میں اس ٹیسٹ کی کوئی سہولت میسر نہیں تھی ، اب  اس کی سہولت نشتر میں  میسر ہو  گی۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  نے کہا کہ نشتر ہسپتال کی اندرونی تمام سڑکوں کی مرمت و اپ گریڈیشن مکمل کی جاچکی ہے، حکومت پنجاب نے ہسپتال میں ٹوائلٹس بلاک کی اپ گریڈیشن کیلئے 8 کروڑ روپے فراہم کئے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشتر میں 6کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ پناہگاہ بنائی جارہی ہے۔

 وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا کہ  بچوں میں اس مرض کا یہ ٹیسٹ بالکل مفت کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ  ملتان میں بچوں  کیلئے  جدید علاج و معالجہ کی سہولیات میسر ہیں۔

 پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ نشتر ہسپتال بچوں کے علاج معالجے کے شعبے میں جدت لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اس ٹیسٹ سے پھیپڑوں، معدے کے امداض کی تشخیص میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ بچوں کے پسینے سے کیا جاتا ہے۔

 اس موقع پرنسپل نشتر میڈیکل کالج افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان اور ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف بھی موجود تھے۔