میرپورخاص،16 مارچ ( اے پی پی): چیف آپریٹنگ افسر حیسکو سرفرازاحمد نے چیف کمرشل افسر نثاراحمد میمن اور مینیجر کمرشل زکی مختار کے ہمراہ آپریشن سرکل میرپور خاص کے تمام افسران سے ماہانہ کارکردگی معلوم کرنے کے لیئے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ای روشن علی اوٹھو،ڈی سی ایم کنور سلطان سکندر،ایکسین افتخار احمد سومرو،احمد خان سراز،عزیز احمد بھٹو کے علاوہ ممتازاحمد میمن سمیت تمام ایس ڈی اوز موجود تھے۔
گزشتہ ماہ کی میٹنگ میں دیئے گئے سو فیصد ریکوری اور زیادہ سے زیادہ لاسز کم کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔میٹنگ میں تمام ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش دیکھتے ہی چیف آپریٹنگ افسر نے بہت ناراضگی کا اظہار کیا کہ آپ تمام کے خلاف حیسکو کے مروجہ قوانین کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا اور سب کو متنبہ کیا کہ آپ نے اگر اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی تو آپ لوگ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہینگے۔صارفین کے جملہ مسائل خوش اصلوبی سے سنیں تاکہ ادارے کی نیک نامی ہوسکے۔











