تھرپارکر،17 مارچ (اے پی پی ): دنیا بھر کی طرح تھرپارکر میں بھی ہندو مذہبی تہوار ہولی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ ۔ تھرپارکر میں مسلمانوں نے ہندو کیساتھ مل کے ہندو مذہبی تہوار ہولی کی خوشیاں منائیں ۔
اس موقع پر ہندو مسلم نے ایک دوسرے کو ہولی کے رنگ بھی لگائے ۔ تھرپارکر ایسا علاقہ ہے جہاں ہندو مسلم ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہوتے ہیں اور ہر عید ساتھ ساتھ مناتے ہیں۔ مسلمانوں کی عید ہو یا ہندو مذہب کی عید ہو، یہاں سب ہندو مسلم مل کے مناتے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نواز سوہو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید، مختیارکار غلام مصطفیٰ کھوسہ سمیت دیگر مسلمان ہولی تہوار کی خوشیوں میں شامل ہوئے ۔











