پاراچنار، 19 مارچ (اے پی پی ):مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے رہنما راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام متحد ہوکر ملک وقوم کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں ، مسلم امہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
ہفتہ کو یہاں ظہور امام مہدی کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم پاکستان کے باسی ہیں اور متحد ہوکر ہمیں ملک و قوم کی بہتری اور مسلم امہ کی وحدت کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امام مہدی کے منتظر ہیں اور ظہور امام سے ہی دنیا میں امن و سکون برپا ہوگا، اس لئے ہمیں اپنے اعمال درست کرنے اور غرور و تکبر سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے ۔
سورس : وی این ایس ، پاراچنار











