ملتان ؛ جلیل آباد ڈیرے اڈے کے قریب گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

40

ملتان، 20 مارچ (اے پی پی ):جلیل آباد ڈیرے اڈے کے قریب ایک گھر میں  آگ لگ گئی ، جس کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں  بروقت حادثہ  کی  جگہ پر پہنچیں  اور  آگ پر قابو پایا ۔آگ  شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، ریسکیورز نے سب سے پہلے آگ سے زندہ نایاب نسل کے پرندوں کو محفوظ کیا ۔