جیکب آباد؛ امن و امان کو قائم رکھنے  کیلئے  پولیس اور رینجرز کا  سرچنگ اینڈ کامبنگ آپریشن، 200 سے زائد مشکوک افراد کی چیکنگ اینڈ ویریفکیش کی گئی

60

جیکب آباد،21مارچ(اے پی پی): امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کے احکامات پر جیکب آباد پولیس اور رینجرز کی جانب سے سب ڈویزن سٹی میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کیا گیا، سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کے دوران مختلف ہوٹلز/گیسٹ ہاؤسز/ سرائے، جن میں صوبیدار سرائے، الحبیب گیسٹ ہائوس، نیو گلشن سرائے، ٹالانی سرائے، گرین سٹی گیسٹ ہائوس،مہران ہوٹل , رائل گیسٹ ہائوس،رائل سٹی گیسٹ ہائوس سمیت دیگر اہم و مشکوک مقامات پر 200 سے زائد مشکوک افراد کی چیکنگ اینڈ ویریفکیش کی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان جیکب آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جیکب آباد پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئیے ہر وقت ہر ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

سورس: وی این ایس، جیکب آباد