ہرنائی،22 مارچ (اے پی پی ): زرغون غر گھاٹہ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ہو گیا ، جس کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی ہے ۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سردار محمد رفیق ترین نے کہا کہ زرغون غر گھاٹہ کوئلہ کان میں زہریلی گیس دھماکہ کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی ہے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مائینز حکام اور پی ڈی ایم کو صبح 8بجے اطلاع دی تھی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے زرغون غر گھاٹہ کاعلاقہ ڈیڈھ گھنٹے کے مسافت پرہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کان میں زہریلی گیس دھماکہ اورکان بیٹھ جانے کے باعث 6کانکن کان کے اندر پھنس گئے تھے ، تین کانکنوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال دیاہے ، کان سے نکالے گئے تین کانکنوں کو پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم داؤد خان کاکڑ کی نگرانی میں طبی عملے نے ابتدائی طبی امداد دی ، بی ایچ یو زرغون غر کا طبی عملے کے علاؤہ دو میڈیکل آفیسر اور پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس موقع پر موجود ہے۔