یوم پاکستان ؛  گلگت بلتستان میں شاندار تقریبات ،  ریلیوں کا انعقاد

33

غذر،23 مارچ (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی یوم پاکستان انتہائی قومی جذبے کے ساتھ منایاجارہا ہے ۔اس سلسلے میں ضلع بھر میں شاندار تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔مرکزی تقریب سٹی پارک گاہکوچ میں ہوئی اور مزکزی ریلی گاہکوچ شہر سے ہوتے ہوئی سٹی پارک گاہکوچ پہنچی ریلی کی اور تقریب کی قیادت کمشنر گلگت ڈویژن میر وقار نے کی۔

غذر پولیس ، لیویز اور بوائے سکاوٹس کے دستوں نے سلامی پیش  کی ۔تقریب کے مہمانوں نے سٹی پارک میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔  تقریب  میں   سیاسی اور سرکاری اعلی حکام کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سورس : وی این ایس، غذر